لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان سیلاب متاثرین کے نام پر اکٹھے ہونے والے اربوں روپے کا حساب دیں ،فتنہ پھیلایا تو انہیں الٹا لٹکا دیں گے۔ وفاقی حکومت امدادی رقم کا آڈٹ کرے، پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
عظمی بخاری نے کہا کہ کہ فتنہ خان ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں جب وہ اقتدار میں تھے تب بھی اور اپوزیشن میں ہیں اب بھی ملکی معیشت کو تباہ کررہے ہیں، عمران خان میرے تین سوالوں کے جواب دیں، عمران خان سے تین سوال ہیں کتنے پیسے اکٹھے کئے پیسوں کا نام ڈونر سمیت سامنے آنا چاہئیے تمام پیسوں کا آڈٹ ہونا چاہئیے،اعتزاز احسن عمر کے اس حصے میں عرضی لئے پھر رہے ہیں لاہور سے انہیں یا ان کی بیگم کو ٹکٹ دیا جائے عظمی بخاری کاکہناتھاکہ اگر عمران خان نے فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش کی نہ صرف اسے الٹا ٹانگیں گے بلکہ پولیس کا طریقہ کار آزمائیں گے،اعتزاز احسن عمر کے اس حصے ہیں کہ اب عرضی لئے پھر رہے ہیں لاہور سے انہیں یا ان کی بیگم کو ٹکٹ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گر بیساکھیوں ہوں تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ایک بیساکھی عمران خان کو مارتے تو کام ہوجاتا،عمران خان پر دہشت گردی کا پرچہ ہوں تو دہشت گردی کی دفعات نکال دیں، پارٹی کی تنظیم سازی جاری ہے اور اسکی تصدیق جاری ہے، اگر عمران خان نے فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش کی نہ صرف اسے الٹا ٹانگیں گے تو پھر پولیس کا طریقہ کار آزمائیں گے،کسی کو اجازت نہیں کہ اسلام آباد پر حملہ کرے تو اسے روکیں گے۔عظمی بخاری کاکہناتھاکہ اسلم اقبال جیسے لوگ وزیر داخلہ ہوں گے جو پہلے ہی ان کی غنڈہ گردی تو ابھی مان نہیں تھے ہر تھانے میں جاکر دھمکیاں دیتے تھے، ان کاکہنا اھاکہ عمران خان کو جیل بھرو تحریک آئی ہے جیل بھرو تحریک میں نوجوان جیلوں میں اور خود اپنی ضمانت کروانے پہنچ گئے،کون سا انقلاب اور کون سی سیاست ہے کہ نوجوان جیل میں چلا جائے قاسم اور سلمان اپنے والد کا جیل بھرنے کا خواب کیوں پورا نہیں کرتے۔