اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

عمران خان کیخلاف مقدمے میں ایف آئی اے نے تفتیشی افسر مقرر کردیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے تفتیشی افسر مقرر کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت پارٹی رہنمائوں کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ پر فارن ایکسچینج ایکٹ و دیگر دفعات کے

تحت ایف آئی اے میں درج مقدمے میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کے اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ندیم کو تفتیشی آفیسر مقرر کردیا گیا۔تفتیشی افسر کو ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کے انسپکٹر اور ماتحت عملے و ٹیکنکل و لیگل ڈیپارٹمنٹ کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے کیس کی انکوائری کے دوران تمام نقاط کو مدنظر رکھا جب کہ بینک ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے رجسڑار ہائی کورٹ سے باقاعدہ اجازت لی گئی۔دستاویز کے مطابق چیئرمین عمران خان، سیکرٹری جنرل اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ اسلام آباد کو بھی ریکارڈ و مطلوبہ معلومات کی فراہمی کے لیے اسپیشل میسنجرز اور رجسڑڈ پوسٹ کے ذریعے خطوط و ریمائنڈرز ارسال کیے گئے ، تاہم ریکارڈ و معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ اسی طرح انکوائری کے دوران چیئرمین ایس ای سی پی کو بھی خط لکھ کر پی ٹی آئی لیڈر شپ کے ناموں پر کمپنیز کی معلومات دریافت کی گئیں۔انکوائری کے دوران دفعہ 160 سی پی آر سی کے تحت پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکرٹری فنانس کو نوٹسز اور سوال نامے بھی حوالے کیے گئے، جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…