کراچی(این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے حلف اٹھاتے ہی جعلی سوشل میڈیا اکائونٹ حرکت میں آ گئے۔ترجمان گورنر سندھ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کامران ٹیسوری کے نام سے سوشل میڈیا اکائونٹس جعلی ہیں اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ایسے کسی اکائونٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ کامران ٹیسوری کا سوشل میڈیا پر کوئی اکائونٹ موجود نہیں ہے اور جعلی اکانٹس کے خلاف متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔عوام جعلی اکائونٹس سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں۔