جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

برطانوی نرس نے 7نوزائیدہ بچوں کو ہسپتال میں زہر دیکر مار دیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ میں اسپتال کی نرس نے مبینہ طور پر 7 نوزائیدہ بچوں کو اسپتال میں زہر دے کر مار دیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے اسپتال میں بچوں کے وارڈ میں کام کرنے والی نرس پر7 نوزائیدہ بچوں کو انسولین کے ذریعے زہر دے کر قتل کرنے جبکہ

مزید 10 بچوں کو جان سے مارنے کی کوشش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ زیر سماعت مقدمے کے دوران پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ 2015-2016 کے عرصے میں شمال مشرقی برطانیہ کے کانٹیس آف چیسٹر اسپتال میں ملازمت کرنے والی 32 سالہ نرس لوسی لٹبی پر 5 نوزائیدہ لڑکوں اور 2 نو زائیدہ لڑکیوں کو مبینہ طور پر قتل کیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک نوزائیدہ بچے کی والدہ کو سنا جس کا کہنا تھا کہ وہ جب اندر داخل ہوئیں تو نرس ان کے بچے کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ انہیں بلکل اندازہ نہیں تھا کہ ان کے بچے پر حملہ ہوا ہے بلکہ نرس نے انہیں بتایا کہ بچے کے منہ سے خون ٹیوب کی وجہ سے آ رہا ہے۔نرس لوسی لیٹبی پر اس بچے کے قتل سمیت اسی روز دو جڑواں بچوں کے قتل کی کوشش کا بھی الزام ہے دوسری جانب ملزمہ نے خود پر لگائے گئے تمام الزامات کو رد کیا۔پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ 2015 کے آغاز میں اسپتال انتظامیہ نے یہ نوٹس کیا تھا کہ نوزائیدہ بچوں کی اموات یا ان کی سیریئس کنڈیشن میں اضافہ ہو گیا ہے، انہوں نے مشاہدہ کیا کہ بچے بغیر سبب کوئی علامتیں ظاہر کیے بغیر انتقال کر رہے تھے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جب ڈاکٹرز کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے تو انہوں نے پولیس کو بلایا اور بتایا کہ نوزائیدہ بچوں کے

وارڈ میں کوئی ہے جو بچوں کو انسولین کے ذریعے زہر دیکر قتل کر رہا ہے اور دو بچوں کو پیدائش کے دو روز بعد زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، دونوں بچوں کی بلڈ شگر لیول انتہائی خطرناک حد تک گر گئی تھی جنہیں بعد میں طبی امداد دے کر بچا لیا گیا تھا۔

پراسیکیوٹر کا ماننا ہے کہ 17 بچوں کی حالت بگڑنے یا ان کے قتل میں براہ راست نرس لوسی ملوث ہیں،کیوں کہ ان تمام وارداتوں کے وقت وہ اسپتال میں موجود تھی۔عدالت کا کہنا ہے کہ مقدمے کی سماعت 6 ماہ تک چل سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…