نئی دہلی(این این آئی)بھارتی بحریہ کا لڑاکا مگ 29 لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی بحریہ کے مطابق مگ 29 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گوا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوا تاہم حادثے میں طیارے میں سوار پائلٹ محفوظ رہا۔بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا تاہم حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی میں بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ MiG-21 Bison راجستھان میں گر کر تباہ ہوا تھا جس میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔