جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

سیلاب زدہ علاقوں میں مچھروں کی یلغار صوبوں نے پاک فوج سے مچھرکش ہتھیار حاصل کر لیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سیلاب زدہ علاقوں میں مچھروں کی یلغار کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے پاک فوج سے حیاتیاتی مچھرکش ہتھیار حاصل کر لیا ہے۔وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق موسکل نامی مچھرکش کیمیکل پاک فوج کی

ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن (ڈیسٹو) نے تیار کیا ہے۔حکام کے مطابق موسکل کیمیکل زمین میں پائے جانے والے قدرتی جراثیم پر مشتمل ہے جو مچھروں کے لاروا کا خاتمہ کرتے ہیں، پاک فوج اس کیمیکل کو کامیابی کے ساتھ مچھر کش آپریشنز میں استعمال کر چکی ہے،سیلاب زدہ علاقوں میں مچھروں کی یلغار، صوبوں نے پاک فوج سے مچھرکش ہتھیار حاصل کر لیاحکام کے مطابق سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے پاک فوج کے ذیلی ادارے ڈیسٹو سے کئی ٹن موسکل کیمیکل خرید لیا ، یہ جراثیم دیگر ممالک میں بھی مچھروں کی افزائش روکنے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق موسکل انسانوں کیلئے محفوظ اور ڈریپ سے منظور شدہ ہے اور سندھ اور بلوچستان کے حکام کو مچھر کش کیمیکل استعمال کرنے کی خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…