سرگودھا(این این آئی) سرگودھا ریجن پولیس خواتین ونگ نے پانچ شادیاں رچا کر گھروں کا صفایا کر کے رفوچکر ہونے والی دلہن کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا اور تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ
جوھرآباد میں پانچ شادیاں رچا کر گھروں کا صفایا کر کے رفو چکر دلہن زرینہ بی بی کو خواتین ونگ نے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا اور تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ابتدائی طور پر بتایا گیا اس گروہ کی جعلی سازی اور دھوکہ دہی کی وارداتوں کے انکشاف پر ڈی پی اواسدالرحمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر نادرہ نعیم اینٹی وویمن ہراسمنٹ اینڈوئلنس سیل تھانہ سٹی جوہرآبادنے اپنے کامیاب چھاپہ میں ملزمہ زرینہ بی بی سکنہ نائچ کالونی جوہرآباد کو گرفتار کر لیا جو اپنے قریبی رشتہ دار منیراحمدولد محمدرزاق کیساتھ مل کرمعصوم لوگوں سے شادی کرکیلاکھوں روپیمالیت کا سامان لوٹ کر رفو چکر ہوجاتے اس طرح پولیس خواتین ونگ نے ٹریس کرتے ہوئے پانچ شادیاں رچا کر وارداتیں کرنے والی دلہن اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا جن میں دلہن ملزمہ زرینہ بی بی نے حال ہی میں پانچواں نکاح کر کے واردات کی اور پروومن سیل کی کاروائی میں ساتھی سمیت پکڑی گئی جن سے دوران تفتیش ان شادیوں کے دیگر کردار کا تعین کر کے مزید گرفتاریاں متوقع ہے۔