سعودی خاتون 100 سے زیادہ قسم کی روٹیاں بنا کر بیچنے لگی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں روٹی بنانے والی خاتون نے حیران کن طور پر 100 سے زیادہ قسم کی روٹیاں بنانا شروع کردیں۔ شیف رنا البرھومی نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی
بیکڈ اشیا سے محبت تھی۔ یہ محبت بیکڈ مال کی مہارت دینے والے جرمن سکولوں میں ضمنی مطالعہ میں بدل گئی اور یہ محبت اپنا سفر طے کرتی ہوئی اب 100 قسم کی روٹیاں بنانے تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے صرف جذبات پر اکتفا نہیں کیا بلکہ میں نے پروجیکٹ کو سرمایہ کار کے
نقطہ نظرسے دیکھا۔ گاہک کی صحت پر توجہ مرکوز کی۔ صحت مند اشیا، تنوع اور عمدگی پر بھرپور توجہ دی۔ رنا اب جدہ میں بیکڈ اشیا کی فروخت کا کام کررہی ہیں۔
رنا البرھومی نے کہا میں بیکڈ اشیا سے محبت کرتی ہوں اور اس دنیا میں اپنے شوق کو تجربے میں بدلنے میں کامیاب ہوگئی ہوں ۔
جرمنی میں اپنی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روٹی کی مختلف اقسام کو سیکھا۔ معلوم ہوا کہ روٹیوں کی ایک ہزار سے زائد اقسام ہیں۔