سانگھڑ(این این آئی)کھپرو کے قریب تین ماہ سے لاپتا شخص کی گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا، بیوی ہی قاتل نکلی ۔پولیس کے مطابق واقعہ کھپرو کے صحرائی علاقے اچھڑو تھر میں پیش آیا، خاتون نے اپنے دوست کی مدد سے شوہر کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا اور لاش پرانے کنویں میں پھینک کر لاپتا ہونے کا ڈرامہ کیا۔پولیس نے شک کی بنیاد پر تفتیش کی تو خاتون نے اعتراف جرم کرلیا اور خاتون اور اس کے دوست کو عدالت میں بیانات کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔ملزمہ کو ویمن جیل حیدرآباد جبکہ اسکے دوست کو ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ بھیجا گیا ۔