اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہاشم ڈوگر کے بعد پنجاب میں مزید 2 استعفے آنے کا امکان، معروف صحافی کامران خان کے پروگرام میں کہا گیا کہ سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر پر بہت زیادہ دباؤ تھا وہ پارٹی لائن سے ہٹ کر کام کر رہے تھے، انکشاف کیا گیا کہ ڈاکٹر شہباز گل اور شفقت محمود میں سے کسی کو صوبائی وزیر داخلہ بنایا جا سکتا ہے، پروگرام میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے کارکن اور رہنما یہ اعتراض اٹھاتے رہے کہ ہمارے مطالبات حل نہیں ہو رہے جیسے گجرات یا منڈی بہاؤالدین کے حل ہو رہے ہیں،پروگرام کامران خان کے ساتھ میں انکشاف کیاگیا کہ مزید دو صوبائی وزیر استعفیٰ دینے جا رہے ہیں وہ پرویز الٰہی کی پالیسیوں سے متفق نہیں ہیں۔