کراچی (این این آئی)پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اطلاع دی ہے کہ شاہ پور چاکر نارتھ X-1 کنواں جو سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع بلاک 2568-18(گمبٹ ساؤتھ)میں ہے، وہاں گیس اور کنڈینسیٹ کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔پی پی ایل نے کہا کہ تازہ ترین دریافت کمپنی اور اس کے جوائنٹ وینچر پارٹنرز کے ہائیڈرو کاربن ذخائر میں اضافہ کرے گی۔ یہ ملک میں توانائی کی طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے میں بھی کردار ادا کرے گا، اور مقامی ہائیڈرو کاربن کی پیداوار کے ذریعے ملک کے لیے اہم زرمبادلہ کی بچت کرے گا۔