کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 25پیسے کی کمی واقع ہوئی
جس سے ڈالر کی قیمت فروخت217.75روپے سے کم ہو کر217.50روپے ہو گئی اس طرح انٹربینک میں 22 ستمبر سے اب تک ڈالر 22 روپے 71 پیسے تک سستا ہوچکا ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر 1روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالرکی قیمت فروخت 219روپے سے بڑھ کر220روپے ہو گئی۔ ڈالر کی اڑان کیساتھ اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے اضافے سے 217 ،برطانوی پاونڈ 3 روپے اضافے سے 248 ،امارتی درہم 70 پیسے مہنگاہوکر 61 روپے جبکہ سعودی ریال 70 پیسے اضافے سے 59.20 روپے کا ہوگیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق درآمدات میں کمی اور برآمد کنندگان کی جانب سے برآمدی زرمبادلہ ملک میں تیزی لانے سے ڈالر کی طلب کم ہو رہی ہے۔آئندہ دنوں میں شرح سود مستحکم رہنے یا کم رہنے کی صورت میں توقع ہے کہ مستقبل میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگی۔