پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد کے شاپنگ مال سینٹورس میں آگ کیسے لگی؟ واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق 7 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیار کی ہے۔

جس کے مطابق آگ شاپنگ مال کے فوڈ کورٹ کے ایک ریسٹورنٹ میں لگی۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آگ کوکنگ آئل اور آگ میں شدت کا باعث بننے والے میٹریل کی وجہ سے پھیلی۔شاپنگ مال کے ایمرجنسی ایگزٹ کی جگہ مناسب روشنی کا انتظام نہیں تھا، آگ بجھانے کے لیے فائر وہیکل کا استعمال 200 فٹ تک کی اونچائی سے کیا گیا۔سترہویں منزل سے اوپر آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کو شدید مشکلات ہوئیں، مال کے آخری فلور تک شیشہ تھا لیکن ہوا کے اخراج کا انتظام نہیں تھا۔ٹاپ فلور پر وینٹی لیشن نہ ہونے کے باعث دھواں بھر گیا، ایم سی آئی کے شعبہ فائر بریگیڈ کے پاس ہیومن ریسورس کی کمی ہے۔ابتدائی رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ شاپنگ مال کے ٹاپ فلور پر وینٹی لیشن کا نظام بنایا جائے، شاپنگ مال میں آئندہ ایسے واقعات روکنے کی تجاویزبھی دی گئی ہیں۔حتمی رپورٹ ایک یا دو روز میں تیار کر کے وزارتِ داخلہ کو پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…