جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے علی محمد خان کا بیان سامنے آگیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد ٗ تخت بھائی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ 16اور 23 اکتوبر کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات ہیں، ہوسکتا ہے لانگ مارچ اکتوبر کے آخری ہفتے تک چلا جائے۔

ایک انٹرویومیں علی محمد خان نے کہاکہ 16اور 23 اکتوبر کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات ہیں، اس لیے ہوسکتا ہے لانگ مارچ اکتوبر کے آخری ہفتے تک چلا جائے۔انہوںنے کہاکہ میں خود اس حوالے سے کوئی تارخ نہیں دے سکتا لیکن لگتا یہی ہے کہ لانگ مارچ آگے چلا جائے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا تاحال کوئی اعلان نہیں کیا اور اس حوالے چند روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ لانگ مارچ کب ہو گا اس کی تاریخ کے بارے میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی نہیں بتایا۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تخت بھائی میں کل جمعرات 13 اکتوبر کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے عوام کے نام ایک پیغام میں کہاہے کہ جلسے میں ضمنی انتخاب اور حقیقی آزادی کی جدوجہد سے متعلق گفتگو کروں گا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمعرات کو دوپہر 3 بجے تخت بھائی میں جلسہ کرنے آ رہا ہوں، جلسہ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے، عوام کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔عمران خان نے کاہ کہ جلسے میں ضمنی انتخاب اور حقیقی آزادی کی جدوجہد سے متعلق گفتگو کروں گا، ان شا اللہ تخت بھائی میں آپ سے ملاقات ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…