اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

سینٹورس مال میں آتشزدگی کے واقعہ پر ٹیکنکل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

datetime 11  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سینٹورس مال میں آتشزدگی کے واقعہ پر ٹیکنکل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ،ٹیکنکل کمیٹی سینٹورس کی تعمیر میں سی ڈی اے کے قوانین کے مطابق ہوئی یا نہیں یہ جانچ پڑتال کرے گی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ڈی سی عرفان نواز نے کہاکہ

ٹکینکل کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا ۔ امنہوںنے کہاکہ سینٹورس مال میں آتشزدگی پر تحقیقات کیلئے کمیٹی کام کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کمیٹی تحقیقات کرے کی کہ کبھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشق کی گئی،آگ لگنے کے وقت الارم سسٹم اور آگ بجھانے والا نظام نے کام کیا یا نہیں۔ انہوںنے کہاکہ سٹاف ایسے حالات سے واقف تھا یا نہیں کوتاہی حکومت کی ہے یا مال انتظامیہ ۔ عرفان نواز نے کہاکہ ہنگامی حالت میں مال سے لوگوں کے نکلنے اور ریسکیو کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا ، ہم وہ کام کر رہے ہیں کوئی بھی ہوتا کرنا چائیے تھا۔ڈی سی عرفان نواز نے کہاکہ جانی نقصان کو بجانا ہماری پہلی ترجیح تھی ، جہاں بھی آتشزدگی کو تحقیقات تک سیل کیا جاتا ہے اور ہم نے کوشش کی کسی کا مالی نقصان بھی نہ ہو۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہاکہ مال میں دکانداروں کے سامان لیجانے پر کوئی پابندی نہیں ہے، انتظامیہ پر سیاسی انتقام لینے کا الزام غلط ہے ، ہم نے جو کہا وہ انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کیا ۔ ڈی سی نے کہاکہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ ملنے پر ہی تینوں ٹاورز کو کھولا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…