جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

مسجد میں محفل رقص وموسیقی کی ویڈیو وائرل عوام میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی )مصر میں ایک مسجد کے اندر رقص اور گانے کی محفل منعقد کیے جانے کے شرمناک واقعے کے بعد سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں پر اس کے خلاف سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ عوامی حلقوں نے مسجد میں متنازع پارٹی منعقد کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف

سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سرگرم کارکنوں نے ولادت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر قاہرہ کی سلطان ابو العلہ مسجد کے اندر ایک پارٹی کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔اس ویڈیو میں دف کے ساتھ موسیقی کا کنسرٹ اور لوگوں کو محو رقص دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں گانے گائے گئے اور حاضرین نے گلوکاروں کی موسیقی جھوم جھوم کرسنی۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔دوسری جانب مصری وزارت اوقاف نے نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مسجد کے منتظمین اور متنازع پارٹی منعقد کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت اوقاف نے اعلان کیا کہ مذہبی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر محمد مختار جمعہ کی ایک یادداشت کی بنیاد پر وزیر اوقاف نے سلطان ابو العلا مسجد کے امام عمرو سید النجار ، الشیخ ایمن ابراہیم محمد عبدالرحمن، بولاق اور زمالک کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…