جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آڈیو لیکس پر ہمیں کوئی شک نہیں، خواجہ آصف کا عمران خان کو چیلنج

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ( آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی آڈیو لیکس پر ہمیں کوئی شک نہیں اگر وہ آڈیوز جعلی ہیں تو آڈیو کا فرانزک کروائیں، قوم کی خوش قسمتی ہے آڈیو سے اس کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے ، پاکستان کے کرپٹ ترین لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، گزشتہ روز سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کل دو آڈیو لیکس سامنے آئیں، اس کے اندر گفتگو سب نے سنی ہے،ہمیں آڈیو لیک کے حوالے سے شک نہیںآڈیوز کا فرانزک کروائیں عمران خان اگر جعلی ہیں سات آٹھ سال پہلے عمران خان نے بیانیہ بنایا تھا، 2018 کے الیکشن سے قبل ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے وعدے کئے گے اسی بنیاد پر اس نے الیکشن لڑا عمران خان بتائے اس کا کون سا بیانیہ پورا ہوا اب اس نے اپنا بیانیہ تبدیل کیا ہے اب بیانیہ امپورٹٹد حکومت اور الیکشن میں ووٹرز خریدنے کا اپنایا گیا، رانا ثنااللہ کے خلاف اینٹی کرپشن نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیںعمران خاں نے کون سے وعدے پورے کیئے عمران اب بتائیں ایک لاکھ نوکریاں کہاں گئی ۔ پرویز الہی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ مہرے بیٹے مونس الہی کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے عمران خاں کہ رہا کہ امریکہ کا نام نہیں لینا عمران خاں کی آڈیو لیک میں حقیقت سامنے آگئی ہے عمران خاں ہی آڈیولیک میں خریدو و فروخت کی بات کر رہا ہے ،عمران کی وفاداری کسی کے ساتھ نہیں، عمران خاں کی وفاداری اپنی اولاد کے ساتھ نہیں ہے اس شخص کے کیا مقاصد ہیںکسی کوعلم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی خوش قسمتی ہے یہ بے نقاب ہو گیا ہے بیرونی سازش اور سائیفر کا پردہ بھی بے نقاب ہوا ہے اعظم خان سے پوچھا گیا وہ سائیفر کہاں ہے وہ کہتا ہے مجھے علم نہیں حقیقی آذادی کے بیانیے کی کل آڈیو لیکس نے پول کھول دیا ہے

ہمیں گرفتاری اور پنجاب حکومت سے کوئی خوف نہیں میرے خلاف باتھ روم میں کہہ رہا ہے کہ اس کے خلاف آڑٹیکل 6 کے تحت مقدمہ بناؤ اس کے پہلے بیانے کا کیا حشر ہوا اور اب کا بیانیہ چند ماہ میں منتشر ہو گیا آنے والے وقت میں ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ یہ اپنی بہن کو این آر او دیتا ہے عمران خان کی ساری باتیں کھل کر سامنے آرہی ہیں عمران خاں کے ساتھ سب کرپٹ لوگ ہیں ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خاں سمیت تحریک انصاف کا کوئی لیڈر سیلاب زدگان کے پاس نہیں گیا قومی ادارے ملکی سالمیت اور سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے بہترین کردار ادا کر رہے ہیں عمران خان کو اداروں کی غیر جانبداری سے تکلیف ہورہی ہے افواج پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور امن و امان کے قیام کے لیے شہادتیں دیں نواز شریف کی قربانیاں بے شمار ہیں ملک کے لیے،

وہ جلد وطن واپس آئیں گے ۔ عمران خان نے صدر پاکستان کو آرمی چیف کے پاس بھیجا تھا،آرمی چیف کی منت سماجت کی سب جانتے ہیں انہوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی آفر کیوں کہ مارچ اپریل میں کیا ہونا ہے اسکی مدنظر رکھ کر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی باتیں کر رہے ہیں گذشتہ ادوار میں مارشل لاسے ملک کو نقصان پہنچا ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہئے : یہ خود ہی کہتا تھا نیوٹرلز جانور ہوتا ہے اور کبھی میر جعفر اور میر صادق کہتا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…