جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

پاک فوج عوامی مدد سے کسی گروپ،جتھے کو ملک غیر مستحکم نہیں کرنے دے گی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاکول ، راولپنڈی ( آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی ملک، گروپ یاجتھے کوملک غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دیںگے، کسی بھی فیک نیوز اور اس کے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، ملک کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف

نے کہا کہ کسی ملک یا گروپ کو پاکستان کی سیاسی یا معاشی غیر مستحکم کرنے نہیں دیا جائے گا، پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، اس عظیم ادارے سے پاس آئوٹ ہونا اعزاز کی بات ہے، 146 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کرنا باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ عظیم اور بہادر فوج کا حصہ بننے والے ہیں، فوج نے پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے بہت بڑی قربانیاں دیں، 42 سال پہلے میں نے بھی اسی ادارے سے ٹریننگ حاصل کی تھی، تب میں نے نہیں سوچا تھا کہ اس عظیم فوج کی کمانڈ کروں گا۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ آپ کو مستقبل میں بڑے اور مشکل فیصلے لینا ہوں گے، ملک کی حفاظت، عزت اور بہتری کے لیے کام کرنا ہو گا، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہمسایوں کے ساتھ تمام مسائل پرامن طور پر حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عوام کی مکمل سپورٹ اور اعتماد سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں، یقینی بنایا ہے کہ پاکستان سے منظم دہشت گردی فیصلہ کن طور پر جڑ سے اکھاڑ دی جائے، یہ کامیابی بے شک ایسی ہے جسے کئی ممالک یا افواج دعویٰ نہیں کر سکتیں، پاکستان امن پسند ملک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امن کی خواہش میں پاکستان نے نیک نیتی سے پڑوسیوں اور علاقائی ملکوں سے اچھے تعلقات کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں، جنوبی ایشیا کے لوگوں کو بھی خوشحالی اور بہتر معیار زندگی کا حق حاصل ہے، جنوبی ایشیا میں خوشحالی تسلسل سے معاشی ترقی اور دیرپا امن سے ہی ممکن ہے، ہمیں بھرپور کوشش کرنی چاہیے کہ شعلوں کو اپنے خطے سے دور رکھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمیں طریقہ کار بنا کر باہمی معاملات کو پرْامن طور پر حل کرنے کے لیے امن کو موقع دینا چاہیے، ہمیں ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے مل کر بھوک، غربت اور جہالت سے مقابلہ کرنا چاہیے، ہمیں مل کر تیزی سے بڑھتی آبادی، ماحولیاتی تبدیلی اور بیماریوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

دنیا بدل گئی ہے ہمیں بھی تبدیل ہو جانا چاہیے، ورنہ’اسٹیٹس کو‘ کی قیمت ہم سب کو ادا کرنی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے، ہم نے اپنے خون سے اپنے ملک کی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کی ہے، آج ہم جس مقام پر ہیں وہ ہزاروں بیٹوں کی جانوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہیں، ملک کو درپیش چیلنجز پیچیدہ اور کثیرالسمت ہیں۔

اچھے فوجی کی طرح ہمیشہ اپنی ذمہ داری پر توجہ رکھیں۔آرمی چیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمہوری ادارے کا احترام کریں اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تیار رہیں، ہمیشہ الرٹ رہیں اور ملک کے خلاف سازشوں کو شکست اور جواب دینے کے لیے تیار رہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے

۔پاس آئوٹ ہونے والوں میں 24ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کیڈٹس اور 65ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہوئے۔تقریب میں 20ویں لیڈی کورس اور پانچویں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہوئے۔اس کے علاوہ 4 خواتین سمیت 20 انٹرنیشنل کیڈٹس بھی پاس آئوٹ ہونے والوں میں شامل تھے۔

بہترین کارکردگی پر 146 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹ کو اعزازی شمشیر دی گئی جبکہ طلائی تمغہ لانگ کورس کے دوسرے نمبر پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹ کو دیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل دوست ملکوں کے بہترین کیڈٹ کو دیا گیا۔اعلیٰ سول و فوجی حکام سمیت غیر ملکی سفارتکاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…