کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی خواتین کی تعلیم کے حوالے سے دنیا بھر میں سرگرم اور نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 12 اکتوبر کو وطن واپس پہنچ رہی ہیں۔25 سالہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔روزنامہ جنگ میں افضل ندیم ڈوگرکی خبر کے مطابق سیکورٹی ذرائع کاکہنا ہے محکمہ داخلہ سندھ نے ملالہ یوسف زئی کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس سلسلے میں پولیس کا خصوصی یونٹ اقدامات کر رہا ہے۔ملالہ یوسف زئی بیرون ملک سے کراچی پہنچیں گی جہاں سے انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا۔