ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

اپنڈکس کا آپریشن کرانے جانے والا ہسپتال میں دل کا مریض بن گیا، علاج کے لئے کسی مسیحا کے منتظر

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شہر قائد میں اپنڈکس کا آپریشن کرانے جانے والا شخص اسپتال میں دل کا مریض بن گیا، قیوم نامی شخص کی حالت اتنی بگڑ چکی ہے کہ وہ ایک زندہ لاش ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 30 مارچ 2022 کا دن کراچی کی ریحانہ بی بی پر قیامت بن کر ٹوٹا، اپنڈکس آپریشن کے لیے

پیروں پر چل کر اسپتال جانے والا ان کا 51 سالہ شوہر محمد قیوم ایک زندہ لاش بن گیا ہے۔ریحانہ بی بی نے بتایا کہ اپنڈکس کا ایک چھوٹا سا آپریشن ہوتا ہے، اسپتال انتظامیہ نے مجھے ساڑھے تین بجے کہا کہ آپ اندر آئیں، پھر انھوں نے بتایا کہ آپ کے مریض کو ہارٹ اٹیک آیا ہے۔محمد قیوم کی بیٹیاں ایک طرف اپنے والد کی آواز سننے کے لیے ترس گئی ہیں، دوسری طرف والد کے علاج کے لیے کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔ریحانہ بی بی کا کہنا ہے کہ اس حالت میں پہنچنے کے بعد انھوں نے ان کی سوزوکی بائیک بیچ دی، اس سے دو ڈھائی لاکھ روپے ملے، وہ اور ان کی سیلری سب خرچ کر دی ان پر، اب انھیں آگے نہیں معلوم کہ کہاں سے مزید پیسوں کا انتظام ہوگا۔واضح رہے کہ قیوم کے پیٹ میں خوراک کی نالی لگی ہے، اور سانسوں کا تعلق بھی مشین سے جڑا ہے، جس کی وجہ سے سارا گھرانہ بے پناہ تکلیف کا شکار ہے۔ شہر قائد میں اپنڈکس کا آپریشن کرانے جانے والا شخص اسپتال میں دل کا مریض بن گیا، قیوم نامی شخص کی حالت اتنی بگڑ چکی ہے کہ وہ ایک زندہ لاش ہو گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…