اسلام آباد(آن لائن) رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نے صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے حوالے سے کہا ہے کہ چیزیں ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا صدر کے آج کے خطاب سے ثابت ہوا کہ ہم بحثیت قوم متحد نہیں ہیں اگر اس قوم کا مسئلہ مارشل لاء سے حل ہوتا ہے تو میں درخواست کرتا ہوں کہ مارشل لاء لگا دیں ملک کو سیدھے راستے پر لے جانے میں وقت لگے گا۔