ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اگر نواز شریف گرفتار ہو سکتے ہیں تو عمران خان بھی گرفتار ہو سکتے ہیں، حافظ حمد اللہ

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ عمران خان لانگ مارچ کا شوق پورا کر لیں، اگر قانون کو ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹیں گے،اگر نواز شریف گرفتار ہو سکتے ہیں تو عمران خان بھی گرفتار ہو سکتے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی وقت کا وزیر اعظم کرے گا،الیکشن اگلے سال اکتوبر میں ہی ہوں گے۔

ان خیالات کااظہارنہوں نے ایجوکیشن یونیورسٹی ٹان شپ میں سیرت النبی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے اپنی سیاست دا ؤ پر لگا کر ریاست کو بچایا، عمران خان نے اپنی ڈیڑھ انچ کی پارٹی کو بچانے کے لئے ریاست کے خلاف سازش کی، جو کہ آڈیو لیکس سے واضح ہو چکا ہے۔ حافظ حمد اللہ نے عمران خان کو ملکی سیاست کے لئے کینسر کی بیماری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں قبل از وقت الیکشن کروانے کی ڈکٹیشن مت دیں، الیکشن اگلے سال اکتوبر میں ہی ہوں گے۔ آری چیف کی تعیناتی کا اختیار آئین ہے مطابق وقت کے وزیر اعظم کو ہوتا ہے، شہباز شریف ہی آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے۔ عمران خان پر اتنے کیسز ہیں تو ان کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا سکتا، گرفتار ہوئے تو بلوچستان کی مچھ جیل میں رکھیں گے۔ عمران خان کا لانگ مارچ شارٹ ہو یا لانگ وہ ٹھس مارچ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عمران رجیم نے ملک پر منتخب حکومت نہ کی وہ منتخب وزیر اعظم نہیں بیساکھیوں پر آر ٹی ایس سسٹم سے ملک پر مسلط کیاگیا۔فضل الرحمن کہتے رہے پچیس جولائی رجیم اور عمران خان کو تسلیم نہیں کرتے،عمران خان ملکی سالمیت و معیشت کے لئے خطرناک ثابت ہوگا پہلے کہہ دیا تھا۔چار سال پی ڈی ایم جماعتیں سڑکوں پر رہی جے یو آئی نے آزادی مارچ کیا آخر کار تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں قوم کو عمران رجیم سے چھٹکارا ملا،

عمران خان کی خارجہ پالیسی میں ملک تنہا رہ گیا دوست ممالک کام کرنے کیلئے تیار نہیں تھے،سب سے بڑا بلنڈر آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے گورنرسٹیٹ بینک کو پاور فل بنایا کہ وہ حکومت کو جواب دہ نہیں تھا،عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا،عمران خان کو جب معلوم ہوا کہ حکومت چار ماہ بعد جانے والی ہے تو آئی ایم ایف معاہدے کو توڑا جس سے مہنگائی کا آج طوفان آیا ہے۔

پی ڈی ایم جماعتوں کے پاس ریاست یا سیاست کو بچانے کی آپشن بچی عمران خان نے ملک کی معیشت کو ڈبو دیا،عمران خان نے اپنی ڈیڑھ انچ کی سیاسی پارٹی کو بچانے کیلئے آئی ایم ایف کے معاہدوں کی خلاف ورزی کی، اگر ریاست نہ بچاتے تو ملک سری لنکا بن جاتا،پی ڈی ایم نے اپنی سیاست کو پاؤں تلے روند کر ریاست کو سری لنکا بنانے سے بچا لیا یہی فرق ہے آج و عمران خان کی حکومت میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ایک صفحہ لہراتے ہوئے کہاکہ امریکی سازش سے حکومت گرائی تو آڈیو لیکس میں عمران خان شاہ محمود قریشی اسد عمر آپس میں بیٹھ کر ریاست کے خلاف سازش کررہے ہیں۔لیٹر کے ذریعے ملک کے ساتھ کھیلنے کی بات کی قوم کے جذبات و معیشت سے کھیل رہے ہو،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا آڈیو لیکس پر کمیٹی ہونی چاہیے کمیٹی تحقیقات کرے گی

عمران خان شاہ محمود اسد عمر پرنسپل سیکرٹری سے بھی پوچھے گی۔عمران خان نے سی پیک کے سیکریٹ کاغذات آئی ایم ایف کے حوالے کئے۔عمران خان نے کہاکہ امریکہ نے سازش کی اگر امریکہ نے سازش کی تو امریکہ کا نام کیوں نہیں لینا تو لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں۔عمران خان سیاست میں کینسر کی بیماری اور ناسور ہے،عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکالیں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اور کے پی کے میں حکومت پی ٹی آئی کی ہے دونوں اسمبلیوں کو تحلیل کردیں الیکشن خود بخود ہو جائیں گے۔

حکومت فیصلہ کرچکی اکتوبر دو ہزار تئیس میں الیکشن ہوگا عمران خان کی کوئی حیثیت نہیں حکومت کو ڈکٹیٹ کرے۔آرمی چیف کی تعیناتی ملک کا وزیر اعظم کرے گا آپ نے باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دی تب پی ڈی ایم سے پوچھا ہے آرمی رولز کے مطابق شہبازشریف تعیناتی کریں گے۔عمران خان کا لانگ مارچ شارٹ ہو یا لانگ ہو ٹھس ہوگا۔عمران خان کو جلسے کا حق ہے وہ جلسیاں محفل موسیقی اور میوزیکل شو کرتے ہیں،

اسلام آباد آ جائیں اگر عمران خان جلاؤ گھیراؤ کریں گے تو قانون ان سے نمٹے گا۔انہوں نے کہاکہ ایوان وزیر اعظم میں حساس معاملات کے اجلاس ہوتے ہیں،فارن وفود، خارجہ پالیسی، معاشی پالیسیاں ہوتی گفتگو غیر محفوظ ہے تو سالمیت کیلئے خطرناک ہے اس کا سدباب ہونا چاہئیے۔نوازشریف گرفتار ہو سکتا ہے تو فارن فنڈنگ کیس، سائفر معاملہ ثابت ہوتا تو عمران خان کی گرفتاری میں کیا قباحت ہے۔مچھ جیل میں عمران خان کو رکھیں گے لیکن کھانے کے علاوہ ان کی کوئی پسندیدہ چیز نہیں دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…