ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا دھرنا روکنے، ناکام بنانے کے لئے وزارت داخلہ کی نئی حکمت عملی تیار

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے سکیورٹی انتظامات کرنا شروع کر دیئے، شہر میں داخلی راستوں پر کنٹینرز لگانے کے ساتھ ساتھ ریڈ زون میں سکیورٹی وال کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی۔وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے

اور لانگ مارچ کو روکنے کے لئے حکومت نے بھی سکیورٹی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، فیض آباد سمیت شہرمیں داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے جبکہ ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کے لئے تمام داخلی راستوں پر کنٹینرز لگانے کے ساتھ نادرا چوک پر سکیورٹی وال کی تعمیر بھی جاری ہے۔پی ٹی آئی کے دھرنا کے شرکا سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد پولیس ڈی چوک میں مشقیں کرے گی جبکہ لیڈیز پولیس اور ایف سی کی مشقیں ہونگی۔پولیس کے مطابق جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آرڈر ہوئے وہ اسلام آباد داخل ہونے والا ہر راستہ سیل کر دیں گے۔ وفاقی حکومت اور انتظامیہ نے عمران خان کے اسلام آباد میں ممکنہ لانگ مارچ و دھرنے سے نمٹنے کے لئے دبنگ تیاری کر لی، اگر کسی نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تو آسمان سے آنسو گیس برسے گی۔ تفصیل کے مطابق حکومت نے دھرنے نام پر افرتفری سے نمٹنے کی بھرپور تیاری کر لی ہے۔ہنگامہ آرائی روکنے کیلئے عمران کو نظربند بھی کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کا بتا نا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے 1100 سے زائد کنٹینر اکٹھے کر لیے ہیں۔دھرنے کے اعلان کے بعد اسلام آباد کو ایک ہفتے کے لیے مکمل سیل کر دیا جائے گا۔اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کر کے امتحانات ملتوی کرد یے جائیں گے۔ اسلام آباد پولیس کو دس ڈرون فراہم کیے جائیں گے جن کے زریعے شیل مظاہرین پر پھینکیں جائیں گے۔

سیکورٹی ادروں کو پہلے ہی ساٹھ ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل فراہم کر دیے گئے ہیں۔اسلام آباد کو پولیس سمیت پچیس ہزار کی نفری فراہم کی جائے گی جبکہ ان کے پاس پچاس ہزار ربڑ گولیاں ہونگی۔ اینٹی رائیٹ کے لئے پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جائے گا۔ہنگامہ ا?رائی کے سہولت کاروں کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔سیکورٹی اداروں نے پی ٹی آئی کے فنانسرز کے گرفتاریوں کے لیے لسٹیں تیار کر لی ہیں۔

عمران خان نے اگر بنی گالہ سے دھرنے کا اعلان کیا تو بنی گالہ کو سب جیل قرار سے کر انہیں وہیں ہاؤس اریسٹ کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے عمران خان کے قریبی ساتھیوں کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کی تیاریاں شروع کردیں۔وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کی وجہ سے پیشگی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے فی الحال لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا تاہم پی ٹی آئی نے کارکنان کو لانگ مارچ کی تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…