دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں پاکستانی نے ایک کروڑ درہم کی لاٹری جیت لی، انعام جیتنے والے پاکستانی سعد کا کہنا ہے کہ یہ رقم تقریباً پاکستانی 60 کروڑ روپے بنتی ہے، سعد ابو ظہبی میں بطور مکینک کام کرتا ہے اور ماہانہ دو ہزار درہم کماتا ہے، انعام جیتنے پر سعد کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ کانپ رہے تھے اور دل تیزی سے دھڑک رہا تھا، سعد کا کہنا تھا کہ جیت کا ایک حصہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے عطیہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔