منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وفاقی حکومت کا بجٹ 550 ارب پنشن 600 ارب روپے ہونے کا انکشاف

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں وفاقی حکومت چلانے کا کل بجٹ 550جبکہ پنشن کی ادائیگیوں کا600ارب ہے، آئندہ سالوں میں پنشن کا مسئلہ ختم نہ کیا گیا تو یہ معیشت کیلئے ایٹم بم ثابت ہو گا،ریلویز کے کل اخراجات 58ارب جبکہ ریونیو 60ارب ہے، تاہم پہلے کے نقصانات کے باعث ریلویزاب بھی خسارے میں ہے۔

ملازمین کو تنخواہ اور پنشن تو دی جا رہی ہے تاہم جنوری 2021 کے بعد سے کسی بھی ملازم کو گریچویٹی ادا نہیں کی گئی ،روزنامہ جنگ میں بلال عباسی کی خبر کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلویزنے تین ماہ بعد اجلاس کے انعقاد کے باوجود وزیر ریلویز کی عدم شرکت پر برہمی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ریلویزکوبہت نقصان اٹھانا پڑا ہے، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین محمد معین وٹو کی زیر صدارت ہوا جس میں حالیہ سیلاب سے نقصاننات کامعاملہ زیر بحث آیا، ریلویز حکام نے بتایاکہ سیلاب کی وجہ سے سندھ میں بےتحاشا نقصان ہوا ، رکن کمیٹی پیر فضل علی شاہ نے کہاکہ آفات مستقبل میں بھی آسکتی ہیں اس پر حکمت عملی بنانی ہوگی، چیئرمین نے کہاکہ ہر تین سو کلومیٹر کے بعد ڈاؤن سٹریم پر جھیلیں بنائی ہوئی ہیں سیلاب کا پانی ان جھیلوں میں جمع ہوتا ہے اور سیلاب کا زور ٹوٹ جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…