جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

کسی وقت بھی مارچ کیلئے کال دے سکتا ہوں ، جہاد سمجھ کر حصہ لینا ہو گا ، عمران خان

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022 |

پشاور(آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے۔آج قوم کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ہے، قوم کو اپنے مستقبل کے لیے نکلنا ہو گا کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کے لیے کال دے سکتا ہوںان خیالات کا اظہار عمران خان نے پشاور میں پارٹی عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیب میں اپنا بندہ بٹھایاہوا ہے، تاکہ مرضی کے فیصلے کروا سکیں، چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ اس کرپٹ ٹولے نے ماضی میں این آر او لیکر اپنی چوریاں معاف کرائیں، یہ مہنگائی کا بہانہ بنا کر اقتدار میں آئے، مگر اب مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا، میرے خلاف جھوٹے کیسز بنا رہے ہیں تاکہ ان کا راستہ صاف ہو سکے۔عمران خان نے کہا کہ میری شریف اورزرداری خاندان سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، بلکہ قوم کے مستقبل کے لیے کھڑا ہوں، اس کرپٹ ٹولے نے ماضی میں این آر او لے کر اپنی چوریاں معاف کرائیں اورصرف دس سالوں میں چار گنا قرضہ بڑھایاجب ہم حکومت میں آئے تو آدھا پیسہ ان کے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں چلا گیاان کی اولادیں باہر تھیں اور خود بھی باہر بھاگ گئے۔ باہر بیٹھ کر سازشیں کیں اور ہماری حکومت گرا دی۔یہ مہنگائی کا بہانہ بنا کر اقتدار میں آئے، مگر اب مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا۔ تمام ضروری اشیاء کی چیزیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں۔ ان کو عام آدمی کی فکر نہیں،یہ اپنی چوری چھپانے آئے ہیں۔ نیب پر اپنا آدمی بٹھا دیا تاکہ مرضی کے فیصلے کروا سکیںچوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مزاق ہے۔

میرے خلاف جھوٹے کیسز بنا رہے ہیں تاکہ ان کا راستہ صاف ہو سکے۔ اب ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونے کا وقت ہے۔ تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز نے مطلوبہ کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف زرداری خاندانوں کے خلاف کیسز ان کے ادوارمیں بنے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کارکن اورعہدیدار حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کریں، حکمرانوں کورخصت کرکے ہی دم لینگے، آج قوم کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، قوم کو اپنے مستقبل کے لیے نکلنا ہو گا، کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کے لیے کال دے سکتا ہوں، اب ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونے کا وقت ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…