ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پارٹے طے کر چکی ہے کہ سب سڑکوں پر ہوں گے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیرداخلہ و جیل خانہ جات کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی فضا کو بر قرار رکھنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں،لاء اینڈ آرڈر کو خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ،

گزشتہ دنوں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں تشدد کے جو واقعات پیش آئے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس قسم کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔گوجر انوالہ میں نوجوان پر پولیس کی جانب سے تشدد پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اسی طرح فیصل آباد میں صحافی پر تشدد کے افسوس ناک واقعہ پر فوراَ َقانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔انہوں نے سیالکوٹ میں ذاکر کے قتل کے واقعہ کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پولیس کو ہدایات جاری کر دیں گئیں ہیں کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت ترین حکمت عملی عمل میں لائی جائے اورقانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو افسران و اہلکاران اپنی ذمہ داری ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ نہیں نبھائیں گے ان کے خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔موجودہ سیاسی صورتحال پر صوبائی وزیر داخلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن قائم ہو چکا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔لانگ مارچ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ لانگ مارچ دو ہی صورتوں میں ہو گا۔ ایک جب چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان خود کال دیں گے تو ملک کے کونے کونے سے لوگ نکلیں گے اور دوسرااگر کسی نے عمران خان کے خلاف کسی بھی قسم کا کوئی غیر قانونی اقدام کیا گیا تو پارٹی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ فوراََ لانگ مارچ کی کال دے دی جائے گی۔اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیاتو پارٹی طے کر چکی ہے کہ سب سڑکوں پر ہوں گے، صوبائی وزیر داخلہ نے پاکستان اور انگلینڈکے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے کامیاب اور پر امن انعقاد پرپنجاب پولیس کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…