اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ناروے میں دہشتگردی کے کیس میں مطلوب پاکستانی نژاد شخص گجرات میں لاپتہ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات (این این آئی)ناروے کا ایک پاکستانی نژاد شہری ایک ہفتے سے زائد عرصے سے لاپتہ ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 26 ستمبر کو دیونہ منڈی کے شہزاد احمد بھٹی نے رحمانیہ پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا بھتیجا عرفان قدیر بھٹی اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے گیا تھا

جس کے بعد اس نے شہزاد احمد کو ٹیکسٹ میسج کیا کہ وہ بچوں کو اسکول سے اٹھا کر گھر چھوڑ دیں۔چنانچہ شہزاد احمد نے بچوں کو اسکول سے لے کر گھر پہنچا دیا تاہم جب عرفان بھٹی کو فون کیا تو اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔انہوں نے بتایا کہ عرفان بھٹی جون میں اپنے 3 بچوں کے ہمراہ گجرات آیا تھا ،اس کے بہن بھائی اور والدہ ناروے میں ہی رہ گئے تھے،ان کو لگا کہ عرفان بھٹی ناروے میں دہشت گردی کے ایک کیس کے سلسلے میں اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے کہیں اور فرار ہو گیا ہے۔ناروے کی پولیس نے رواں سال جون میں اوسلو میں ایک ہم جنس پرست بار میں گولی چلانے کے سلسلے میں عرفان کیلئے بین الاقوامی گرفتاری کے وارنٹ دائر کیے تھے۔ کیس میں ایک مشتبہ شخص کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ناروے کے میڈیا کے مطابق عرفان بھٹی کو پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے حراست میں لے رکھا ہے تاہم ضلعی پولیس افسر غضنفر شاہ نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…