اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

بل گیٹس سے طلاق لینے کے بعد ملینڈا گیٹس کھل کر بول پڑیں ، اہم انکشافات

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ ملینڈا گیٹس کا کہنا ہے کہ بل گیٹس سے طلاق لینا ناقابلِ یقین حد تک تکلیف دہ ہے۔ملینڈا گیٹس نے ایک میگزین انٹرویو دیتے ہوئے اپنی طلاق کے بارے میں بات کی ۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس کچھ وجوہات تھیں

جن کی وجہ سے میں اپنی شادی کو مزید برقرار نہیں رکھ سکتی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ لیکن عجیب بات یہ تھی کہ کورونا وبا نے مجھے وہ پرائویسی دی جس کی مجھے اس طلاق کے بعد ضرورت تھی ۔ملینڈا گیٹس نے بتایا کہ میرے لیے طلاق ناقابل یقین حد تک تکلیف دہ ہے، اور اس تکلیف سے گزرتے ہوئے میں پرائویسی چاہیے تھی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میں اس دوران اس شخص کے ساتھ کام کرتی رہی جس سے میں علیحدگی اختیار کرنے جا رہا تھی اور مجھے ہرگزرتے دن کے ساتھ پہلے سے بہترین شخصیت بننا تھا۔انہوں نے کہا کہ لہذا اگرچہ میں صبح 9 بجے تک میں رو رہی ہوں اور پھر ایک گھنٹے کے بعد جس شخص سے میں دور جا رہی ہوں اسی کے ساتھ صبح 10 بجے میری ایک اہم ویڈیو کانفرنس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے یہ سب اس لیے کیا کیونکہ مجھے یہ دِکھانا ہے کہ مجھے زندگی میں آگے ایک بہتر شخصیت بننا ہے۔ملینڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور رہنما یہ سیکھا ہے کہ وہ بہتر شخصیت بن سکتی ہیں اور ان کی فانڈیشن ان سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ انہیں ایک بہتر شخصیت بننا ہے۔اس مشہور سابق جوڑے نے 1994 میں شادی کی تھی اور ابھی ان کے تین بچیجینیفر، روری اور فوبی ہیں۔خیال رہے گزشتہ سال اگست میں دنیا کی ارب پتی شخصیت اور مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا سے باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی تھی۔واشنگٹن کی کنگ کاونٹی عدالت کے ایک جج نے جوڑے کی طلاق کو حتمی شکل دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…