اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

کراچی میں بینک فراڈ کی نئے انداز میں وارداتیں بڑا انکشاف سامنے آگیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں آٹھ دس سالوں سے استعمال نہ ہونے والے بینک اکائونٹ سے جعلی شناختی کارڈ بنوا کر رقم نکالنے کا انکشاف سامنے آیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بینک فراڈ کی نئے انداز میں وارداتیں ہونے لگی او آٹھ دس سالوں سے جو بینک اکائونٹ جو استعمال نہیں ہوئے ،

ان کے نام پر جعلی شناختی کارڈ بنوا کر رقم نکالنے کا انکشاف ہواہے۔پولیس نے جعلی شناختی کارڈ سے بینک اکائونٹس سے رقم نکلوانے میں ملوث بینک ملازم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ وہ بینک اکائونٹ جن میں لاکھوں روپے رقم موجود تھیں اور سالوں سے استعمال نہیں ہوئے، ایسے ہی اکائونٹس کو ٹارگٹ کیا جاتا تھا۔پولیس نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے 90 سے زائد جعلی شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈز اور لیپ ٹاپ برآمد کیے ہیں۔حکام نے بتایاکہ ملزمان استعمال نہ ہونے والے اکائونٹ میں نان رجسٹر آرگنائزیشن کے نام پر بیرون ملک سے رقم منگوا کر نکالا کرتے تھے۔پولیس کے مطابق اس گروہ میں تمام معلومات بینک اعلی افسر فراہم کرتا تھا، بینک ملازم ایسے اکائونٹس کی نشاندہی کرتا جو کئی سالوں سے استعمال نہیں ہوئے جبکہ گروہ کے دیگر کارندے ان اکائونٹس کے جعلی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوا کر رقم نکالا کرتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…