اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

وزیر خزانہ نے ڈالر کو 200سے نیچے لانے کا اعلان کر دیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسحاق ڈار نے ڈالر کو 200سے نیچے لانے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر240 روپے تک گیا ورنہ ڈالرکی قدر200سے اوپر نہیں ہے

۔نجی ٹی وی سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سےڈی ویلیوایشن کیخلاف رہاہوں،،ڈالر جلد 200 روپے سے نیچے آئے گا۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان واپسی کیلئے جہاز میں بیٹھا تو ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیا تھا جکہ گزشتہ پیرسےاب تک ڈالر18روپے نیچےآچکا۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 دن میں ڈالر کا گیپ ایک روپے پر آگیا ہے، 24 دن میں ڈالر 24 روپے کم ہوسکتا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایکسچینج ریٹ کوفری فلوٹ پرہوناچاہیے مگر سسٹم کوفری فلوٹ نہیں چھوڑ سکتے،ایکشن لیں گے، ایکسچینج ریٹ کومانیٹرکرنےکی ذمہ داری اسٹیٹ بینک کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اکتوبرمیں پٹرول پر5روپےلیوی لگنی تھی، مہنگائی کی شرح12سے14فیصد تک لیکرآئیں گے۔ آئی ایم ایف کا پروگرام جون تک ہے، آئی ایم ایف کی شرائط اورپروگرام مکمل کریں گے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پچھلی حکومت کے کیے گئے اقدامات ہم پرڈال دیے گئے، پیرس کلب کےقرضےری شیڈول کروانا ترجیح نہیں، قرضے ری شیڈولنگ ہمارا آخری آپشن ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…