منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جس جس نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی ان کو چن چن کر جلا دیا جائے، جمشید دستی کا بڑا مطالبہ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے الیکشن فوری طور پر ضروری ہیں جو آ رمی چیف کی نگرانی میں کرائے جائیں،گزشتہ 70 سالوں سے قوم کو اندھیرے میں رکھ کر اربوں،کھربوں روپے لوٹ کر سوئس بنکوں میں رکھوا دئیے گئے ہیں،

ہم زندہ نہیں مردہ قوم ہیں،ملک خونی انقلاب کی طرف جارہا ہے قوم کو جاگنا ہو گا، اگر عمران خان اقتدار سے الگ ہونے کے بعد کھل کر میدان میں آ تے تو آ ج لانگ مارچ کی ضرورت پیش نہ آ تی، عمران خان نے اگر لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی تو ضرور شرکت کروں گا ملک وقوم کی بھلائی کے لیے سولی پر لٹک جاؤں گا تاہم پیچھے نہیں ہٹوں گا جس جس نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی ان کو چن چن کر جلا دیا جائے چیف جسٹس آف پاکستان کو جلد خط لکھوں گا کہ وہ ملک وقوم کو بچانے کے لیے فوری طور پر ازخود نوٹس لے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا جمشید احمد دستی نے مزید کہا کہ مہنگائی آ سمانوں تک جاپہنچی ہے بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں چوری،ڈکیتی،قتل،اغوا عروج پر ہیں گھر تک محفوظ نہیں ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے حکمرانوں کی چاپلوسی میں لگے ہوئے ہیں اسحاق ڈار ملک کو لوٹ کر گیا لیکن اسے وزیراعظم کے پروٹوکول میں لاکر دوبارہ لوٹ مار کرنے کے لیے وزیر خزانہ بنا دیا گیا ڈالر کے نیچے جانے کی خوشخبریاں دینے سے نہیں حقیقی معنوں میں ریلیف دینے سے مسائل حل ہوں گے جس کی موجودہ حکمرانوں سے خیر کی کوئی توقع نہیں آ ج صورتحال یہ ہے کہ آ ئین پاکستان کی کوئی وقعت تک نہیں رہی حالات انتہائی ابتر ہو چکے ہیں،

کرپٹ حکمرانوں کی بدکاریوں کا پردہ چاک کرنے پر جھوٹے مقدمات بناکر جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے ڈی جی خان،کے پی کے،راجن پور،سندھ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جو سیلاب زدگان کی امداد کے لیے لی جانے والی اربوں کی امداد ہڑپ کر رہے ہیں اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہوگی کہ آ ئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے جنس تبدیلی کا بل منظور کر لیا گیا ہے چور دروازے سے آ نے والے حکمرانوں سے عوام کی بھلائی کی کوئی توقع نہیں بس کھیل تماشا لگا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ آ ئی ایم ایف کا ایجنڈا ہے کہ ملک وقوم کو معاشی طور پر تباہ و برباد کر دیا جائے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…