لاہور (این این آئی) وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے لیے 40 کروڑ روپے سے نیا دفتر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کلب روڈ جی او آر میں 4.6 کینال پر وزیرِ اعلی پنجاب کے نئے دفتر کی عمارت تعمیر ہو گی۔وزیرِ اعلی پنجاب کے نئے دفتر کی تعمیر کے لیے پلان اور نقشہ جات بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔محکمہ مواصلات پنجاب نے مزید بتایا کہ عمارت میں افسران کے لیے عارضی رہائش کا بندوبست ہو گا۔محکمہ مواصلات پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی عمارت کو وزیرِ اعلی کے مہمانوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔