اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے تمام اراکین اسمبلی کو مختلف ذمہ داریاں دی ہیں ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایات کی ہے کہ ہر ایم پی اے اور ایم این اے کواپنے حلقے سے ایک ہزار افراد لانے کا ہدف دیا گیا ہے

جبکہ کارکنوں کو لانے اور لے جانے سمیت کھانے پینے کا خرچہ بھی ایم این اے اور ایم پی اے خود برداشت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق آنے والے کارکنوں کی باقاعدہ فہرست تیار کی جائے گی جس کے بعد پارٹی عام انتخابات میں ٹکٹ کارکردگی کی بنیاد پر امیدوار کو جاری کرے گی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کیلئے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھایا۔خیبر پختونخوا کے وزیراعلی ہاوس میں منعقدہ تقریب میں عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کیلیے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھالیا۔اس موقع پر وزیراعلی محمود خان، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق وزیر علی امین گنڈا پور نے بھی حلف اٹھایا۔تقریب میں سابق گورنر شاہ فرمان نے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے حلف لیا۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے۔آج قوم کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ہے، قوم کو اپنے مستقبل کے لیے نکلنا ہو گا کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کے لیے کال دے سکتا ہوںان خیالات کا اظہار عمران خان نے پشاور میں پارٹی عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیب میں اپنا بندہ بٹھایاہوا ہے،

تاکہ مرضی کے فیصلے کروا سکیں، چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ اس کرپٹ ٹولے نے ماضی میں این آر او لیکر اپنی چوریاں معاف کرائیں، یہ مہنگائی کا بہانہ بنا کر اقتدار میں آئے، مگر اب مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا، میرے خلاف جھوٹے کیسز بنا رہے ہیں تاکہ ان کا راستہ صاف ہو سکے۔

عمران خان نے کہا کہ میری شریف اورزرداری خاندان سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، بلکہ قوم کے مستقبل کے لیے کھڑا ہوں، اس کرپٹ ٹولے نے ماضی میں این آر او لے کر اپنی چوریاں معاف کرائیں اورصرف دس سالوں میں چار گنا قرضہ بڑھایاجب ہم حکومت میں آئے تو آدھا پیسہ ان کے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں چلا گیاان کی اولادیں باہر تھیں اور خود بھی باہر بھاگ گئے۔

باہر بیٹھ کر سازشیں کیں اور ہماری حکومت گرا دی۔یہ مہنگائی کا بہانہ بنا کر اقتدار میں آئے،مگر اب مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا۔ تمام ضروری اشیاء کی چیزیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں۔ ان کو عام آدمی کی فکر نہیں،یہ اپنی چوری چھپانے آئے ہیں۔ نیب پر اپنا آدمی بٹھا دیا تاکہ مرضی کے فیصلے کروا سکیں

چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مزاق ہے۔ میرے خلاف جھوٹے کیسز بنا رہے ہیں تاکہ ان کا راستہ صاف ہو سکے۔ اب ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونے کا وقت ہے۔تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز نے مطلوبہ کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف زرداری خاندانوں کے خلاف کیسز ان کے ادوارمیں بنے تھے۔انہوں نے کہا کہ کارکن اورعہدیدار حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کریں، حکمرانوں کورخصت کرکے ہی دم لینگے، آج قوم کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، قوم کو اپنے مستقبل کے لیے نکلنا ہو گا، کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کے لیے کال دے سکتا ہوں، اب ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونے کا وقت ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…