جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیرودھائی پولیس نے پورے خاندان کو ختم کر کے جائیداد ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب کر دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2022 |

راولپنڈی(این این آئی)پیرودھائی پولیس نے موثر اور اہم تفتیش کے دوران11 سال میں4 سگے بھائیوں کو راستے سے ہٹانے والے 3 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے پورے خاندان کو ختم کر کے جائیداد ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب کر دیا، 11 سال میں 4 سگے بھائیوں کو راستے سے ہٹانے والے 3 ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان میں وارداتوں کا ماسٹرمائنڈ جاویداکرم،

عمران اور عامر شامل ہیں، ماسٹر مائنڈ جاوید اور اسکی فیملی گزشتہ 30 سال سے زائد عرصہ سے مقتولین کے کرایہ دار تھے، ماسٹرمائنڈ جاوید نے اپنی شاطرانہ چالوں سے خاندان کے افراد کو اپنے مذموم منصوبے کا پتہ نہ لگنے دیا،ملزمان نے2 ماہ میں پیرودھائی کے علاقے میں2 سگے بھائیوں کو گھر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کیا، 18 جولائی کو ساجد جبکہ 27 ستمبر کواس کے بھائی ماجدکوقتل کیا گیا،جو ساجد کے قتل کے مقدمے کا مدعی تھا،پیرودہائی پولیس ماجد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی کڑیاں جوڑتے جوڑتے ماسٹر مائنڈ تک پہنچی، اندوہناک داستان کے ماسٹر مائنڈ نے گرفتاری کے بعد ہولناک انکشافات کیے، ماسٹر مائنڈجاوید نے سال 2020 میں مقتول کے بڑے بھائی ملک ارشدکو اسلام آباد میں قتل کروا کر واقعہ کو حادثہ کارنگ دیا تھا،ماسٹر مائنڈجاوید نے مقتول کے ایک اور بھائی ملک واجد کو بھی نشہ کی لت میں مبتلاکر کے غائب کروا دیا،ماسٹر مائنڈ جاوید نے 2011 میں پیرودہائی کے علاقہ میں 17سالہ لڑکے کو اغواء کرکے قتل بھی کیا تھا، جس پر اسے معزز عدالت سے3مرتبہ سزائے موت سنائی گئی،جاوید مقتول کے والد سے جائیداد کا جھگڑا جس پر اس نے بیٹے کو اغواء کرکے تاوان بھی وصول کیاتھا،ملزم نے انکشاف کیا کہ ایک ہی خاندان کے پوری نسل کو راستے سے ہٹانے کے پیچھے کروڑوں کی جائیدا د کا لالچ تھا، گرفتا رنہ ہوتا تو ایک ایک کرکے سارے خاندان کو ختم کر دیتا، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا گیا ہے ،اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…