اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم نے آصف زرداری کے پھیپھڑے میں انفیکشن کے علاج کی تصدیق کردی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈاکٹر عاصم حسین نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پھیپھڑے کے انفیکشن کے علاج کی تصدیق کی ہے۔

یک انٹرویو میں ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ آصف زرداری کے پھیپھڑے کے ایک حصے میں انفیکشن ہے، جس کا علاج کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر کی طبیعت میں پہلے سے بہتری آئی ہے، سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ آصف زرداری کے ہسپتال میں تمام ضروری ٹیسٹ کیے گئے ہیں، سابق صدر ڈاکٹروں کی ہدایت پر چہل قدمی بھی کرتے ہیں۔

اس سے قبل اطلاع آئی تھی کہ کراچی کے نجی ہسپتال میں دبئی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا تھا۔

معائنے کے دوران سابق صدر کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں، ڈاکٹروں نے کہا کہ آصف زرداری کی

تشخیص اور علاج درست سمت میں کیا جا رہا ہے، فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…