پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ڈالرز رکھنے والوں کے لیے چونکا دینے والی خبر اب ڈالر کا نیا ریٹ کیا ہوگا؟اسحاق ڈار نے خبردار کردیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جیسے ہی نوازشریف کا علاج مکمل ہوگا وطن واپس آ جائیں گے، جس طرح مریم نواز کو انصاف ملا ہے امید ہے نوازشریف کو بھی انصاف ملے گا،تقاریر سے لگ رہا ہے عمران خان فرسٹریشن کا شکار ہیں، عمران خان کی ہر بات کا جواب دے سکتا ہوں،

یہ میری وارننگ کو سنجیدگی سے لیں ورنہ اس کے ساتھ پبلک میں جنگ ہوگی،اپنا منہ بند رکھیں اور اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کریں،ڈالرکی اصل قدر200 روپیسے کم ہے اور آئندہ دنوں میں ڈالر 200 روپیسے کم ہوجائے گا۔ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہاکہ نوازشریف کا علاج ہورہا ہے اور جیسے ہی نوازشریف کا علاج مکمل ہوگا وہ وطن واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح مریم نواز شریف کو انصاف ملا ہے امید ہے نوازشریف کو بھی انصاف ملے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل صرف عمران خان کی قسمت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہر بات کا جواب دے سکتا ہوں، یہ میری وارننگ کو سنجیدگی سے لیں ورنہ اس کے ساتھ پبلک میں جنگ ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان آپ وہیں ہیں ناں، جو میرے دفتر کے باہر میرا انتظار کرتے تھے، اپنا منہ بند رکھیں اور اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کریں۔انہوں نے کہا کہ این آر او عمران خان نے اپنی فیملی کو دیا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے نے ڈیل کرکے مینار پاکستان سے خود کو لانچ کیا تھا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان نے ڈیل کرکے الیکشن لڑا اور ڈیل کے تحت ہی نواز شریف حکومت کے خلاف دھرنا دیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 126 دن اسلام آباد کو یرغمال بنایا، جس کے باعث پاک چائنا اکنامک کوریڈور (سی پیک)ایک سال تاخیر کا شکار ہوا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے دوران ملکی معیشت کو تباہ کیا،

پی ٹی آئی چیئرمین کی تقاریر سے لگ رہا ہے کہ وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈالرکی اصل قدر200 روپیسے کم ہے اور آئندہ دنوں میں ڈالر 200 روپیسے کم ہوجائے گا۔انہوں نے کہاہک ڈالر کی اس وقت جو قدر ہے، وہ حقیقی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اصل قدر200 روپے سے کم ہے اور ڈالر 200 روپے سے کم ہوجائے گا۔

اسحق ڈار نے کہاکہ اِس وقت ڈالربین الاقوامی طورپرمضبوط ہے لیکن اپنی پالیسیوں کے تحت ڈالر کو 200 روپے سے کم پرلائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ادارہ شماریات آزاد ادارہ ہے اور وہ ہیرا پھیری نہیں کرتا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اپوزیشن کوماضی میں بھی کہتا رہا کہ آئیں میثاق معیشت کریں، عمران خان اوراس کی پوری ٹیم کے اعصاب پرمیں سوارہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…