جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

مظاہرے،ایرانی سپریم لیڈرنے سکیورٹی فورسز کی حمایت کردی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک گیرمظاہروں کا مقابلہ کرنے والی سکیورٹی فورسز کی بھرپورحمایت کردی ہے اور کہا ہے پولیس حراست میں نوجوان خاتون کی ہلاکت کے بعد بھڑکنے والے مظاہرے منصوبہ بندی تھے ور یہ عام ایرانیوں کے اقدامات نہیں۔

رہبراعلی علی خامنہ ای نے ایران میں دو ہفتے سے زیادہ عرصے سے جاری بدامنی پر اپنے پہلے تبصرے میں کہا کہ22 سالہ مہسا امینی کی موت نے میرا دل توڑ دیا ہے اوریہ ایک تلخ واقعہ تھا۔لیکن انھوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں نے سڑکوں پرامن وامان کا مسئلہ پیدا کیا ہے۔انھوں نے مظاہروں کومنصوبہ بند فسادات کے طور پر بیان کیا، اور ایران کے کٹر مخالفین امریکا اوراسرائیل پران مظاہروں کی کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا ہے۔انھوں نے کہا کہ پولیس سمیت ہماری سکیورٹی فورسز کی ذمہ داری ایرانی قوم کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ جو لوگ پولیس پر حملہ کرتے ہیں وہ ایرانی شہریوں کو ٹھگوں، ڈاکوں اور بھتاخوروں کے خلاف بے بس چھوڑ رہے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق پولیس اور رضاکار بسیج ملیشیا سمیت سکیورٹی فورسز مظاہروں کے خلاف کریک ڈان کی قیادت کررہی ہیں۔ان میں 130 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں، سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں اورملک بھر میں ہزاروں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایرانی حکام نے بدامنی کے دوران میں سکیورٹی فورسزکے بہت سے ارکان کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے ۔یہ احتجاجی تحریک گذشتہ چارسال میں ایران کی شیعہ علما کی اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کا سب سے بڑا مظاہرہ ہے۔خامنہ ای نے کہا کہ مظاہروں کے دوران میں سکیورٹی فورسز کوناانصافی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔حالیہ واقعات میں، یہ پولیس اور بسیج سمیت تمام سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ایران کے عوام سے بھی ناانصافی کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…