اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

کراچی میں صحن میں سوئی بچی کی زندگی اندھی گولی نے چھین لی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں اپنے گھر کے صحن میں سوئی ہوئی ایک بچی کی زندگی اندھی گولی نے چاٹ لی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسلحے کے غلط استعمال نے ایک اور گھر ماتم کدہ بنا دیا، شاہ لطیف ٹاون میں اندھی گولی کا شکار 2 سالہ بچی صنم دم توڑ گئی۔

واقعے کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج کر لیا گیا، بچی کے والد نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کر دیا تھا جس پر پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ مقتولہ صنم اپنے گھر کے صحن میں سوئی ہوئی تھی، کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی صنم کے سر پر لگی، جس پر بچی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹرز نے بچی کے سر کے ایک طرف لگنے والی گولی دوسری طرف سے نکالی، تاہم بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی۔واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے کا مکمل جائزہ بھی لیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں کوئی شادی نہیں ہو رہی تھی۔واضح رہے کہ رواں سال اندھی گولی سے درجنوں شہری زخمی ہو چکے ہیں، اندھی گولی لگنے سے ماضی میں بھی کئی جانیں جا چکی ہیں، اس حوالے سے سندھ پولیس کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…