اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

لاہور‘ ہوٹل میں سالگرہ تقریب تیزاب ملا پانی پینے سے بچوں کی حالت غیرہوگئی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) لاری اڈا کے قریب نجی ہوٹل میں ٹھہری فیملی کے بچوں کی تیزاب ملا پانی پینے سے حالت تشویش ناک ہوگئی، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق شہری عادل نے لاری اڈا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ

گریٹر اقبال پارک میں واقع نجی ریستوران میں پانی پینے اور استعمال کرنے سے میرے بھتیجے اور بھانجی کی حالت بگڑ گئی۔ بھتیجے احمد کا ہاتھ پانی سے دھلوایا گیا تو اس کا ہاتھ جھلس گیا جب کہ ڈھائی سالہ وجیہہ کو پانی پلایا تو اس کی حالت غیر ہو گئی۔ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے بتایا کہ پانی میرے کزن احسن کے ہاتھ اور پائوں پر بھی گرا، جس سے جسم پر چھالے بن گئے۔ واقعے کے فورا بعد بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق حکام نے ذمے داروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے جب کہ مقدمہ درج کیے جانے کے بعد نجی ہوٹل کے منیجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ریستوران میں سال گرہ کی تقریب منعقد کی گئی تھی جب کہ وہاں موجود پانی کی بوتل میں مبینہ طور پر تیزاب شامل تھا۔ پانی پینے سے بچے کا منہ اور گلے کی نالیاں جھلس گئیں۔ تمام پہلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…