جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

طب کا نوبیل انعام انسانی ارتقا کو سامنے لانے والے سائنسدان کے نام

datetime 3  اکتوبر‬‮  2022 |

لندن(این این آئی) 2022کیلئے طب کا نوبیل انعام سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے سوانتے پابو کو دیا گیا ہے،انہیں یہ انعام انسانی ارتقا پر کیے جانے والے کام پر دیا گیا۔نوبیل کمیٹی کے مطابق سوانتے پابو کے انسانی ارتقا پر تحقیقی کام سے ہمارے مدافعتی نظام کی اہم ترین تفصیلات اور دیگر جانداروں سے منفرد ہونے کی وجوہات جاننے کا موقع ملا۔

انہوں نے ایسی نئی تکنیکس کی تیاری کی بنیاد رکھی جس سے محققین کے لیے موجودہ عہد کے انسانوں کے جینوم کا موازنہ زمانہ قدیم کے جانداروں سے کرنا ممکن ہوگیا۔نوبیل کمیٹی نے بتایا کہ سوانتے پابو کے تحقیقی کام سے ہماری ارتقائی تاریخ کے بارے میں اہم ترین تفصیلات سامنے آئیں۔کمیٹی کے مطابق سوانتے پابو اور ان کی تحقیقی ٹیم نے حیران کن طور پر جینز کے ایسے بہا کو دریافت کیا جو Neanderthals سے Homo sapiens میں ہوا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جس عہد میں یہ دونوں موجود تھے تو ان کے بچے بھی ہوئے تھے۔انسانی ارتقا کے دوران جینز کی اس منتقلی سے موجودہ عہد کے مدافعتی نظام پر اثرات مرتب ہوئے۔سوانتے پابو نے سائبیریا کی ایک غار سے دریافت ہونے والی انگلی کی ہڈی سے ڈی این اے حاصل کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی، جس سے ان کے لیے قدیم انسانوں کی ایک نئی نسل Denisovans کو شناخت کرنا ممکن ہوگیا۔67 سالہ سوانتے پابو جرمنی کی میونخ یونیورسٹی اور میکس پلاک انسٹیٹیوٹ فار Evolutionary Anthropology کے لیے کام کرتے ہیں۔خیال رہے کہ 4 اکتوبر کو فزکس، 5 اکتوبر کو کیمسٹری اور 6 اکتوبر کو ادب کے نوبیل انعام کا اعلان کیا جائے گا۔امن کے نوبیل انعام کا اعلان 7 اکتوبر جبکہ معیشت کا نوبیل انعام 10 اکتوبر کو دیا جائے گا۔اس سے قبل 2021 میں طب کا نوبیل انعام امریکی سائنسدانوں ڈیوڈ جولیس اور آرڈیم پیٹاپوٹین کینام رہا تھا۔ان سائنسدانوں نے جلد کے ان خلیات کو دریافت کیا تھا جن کی مدد سے انسان درجہ حرارت کو محسوس کرتے ہیں۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…