جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

سلمان خان نے بالی ووڈ فلموں کو کامیاب بنانے کا فارمولا بتادیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے فلم نگری کی ناکام ہوتی فلموں کو دیکھتے ہوئے انہیں کامیاب کرنے کا فارمولا بتادیا۔ سپر اسٹار سلمان خان اور جنوبی بھارت کی فلموں کے اداکار چرن جیو کی آئندہ آنے والی فلم ’گاڈ فادر‘ کی ریلیز کے حوالے سے

اس کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ فلم کے ہندی ٹریلر لانچ کرنے کے موقع پر سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ فلموں کو کامیاب بنانے کا فارمولا بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ ہالی ووڈ میں فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں جبکہ میں ساؤتھ کی فلموں میں کام کا خواہشمند ہوں۔انہوں نے کہا کہ لوگ 300 اور 400 کروڑ کی بات کرتے ہیں لیکن اگر بالی ووڈ اسٹارز اور جنوبی بھارت کے اسٹارز اکٹھے ہوجائیں تو پھر فلمیں باکس آفس پر 3000 سے 4000 کروڑ کا بزنس کریں گی اور ہم فلم دیکھنے والوں کی بہت بڑی تعداد تک پہنچ جائیں گے۔سلمان خان نے کہا کہ چرن جیو جی کے فینز ساؤتھ میں ان فلموں کو دیکھیں جبکہ یہاں انہیں ادھر کے فلم بین دیکھیں گے، اس طرح ہمارے ایک دوسرے کے پرستار سب کو پسند کرنے لگیں گے۔ واضح رہے کہ فلم ’گاڈ فادر‘ کے ڈائریکٹر موہن راجہ ہیں جبکہ فلم چرن جیو نے پروڈیوس کی۔فلم میں چرن جیو اور سلمان خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ ان کے علاوہ نیانتھرا اور ستیادیو کنچرنا بھی اہم کرداروں نبھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…