جامشورو (این این آئی)جامشورو میں پڑھائی مکمل کرنے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، شوہر نے پڑھائی سے روکنے کے لیے بیوی کو بیدردی سے قتل کر دیا۔ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ نے بتایا کہ 26 ستمبرکو نوری آباد کے گاں غلام جاکھرو سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی تھی
جس کی کچھ دن بعد ماجدہ عباسی کے نام سے شناخت ہوئی جو سندھ یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن میں فائنل ایئر کی طالبہ تھی۔پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران خاتون کے شوہر کو گرفتارکیا گیا جس نے پولیس کو بتایا کہ ماجدہ اور وہ ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے اور دو سال قبل پسند کی شادی کی، دونوں کا ایک 7 ماہ کا بچہ بھی ہے، شادی کے بعد ماجدہ فائنل ایئر مکمل کرنا چاہتی تھی،لیکن معاشی تنگی کے باعث اسے پڑھنے سے روک دیا، جس پرماجدہ ناراض ہو کر اپنے گھر (میکے)چلی گئی جسے بعد میں منا کر لے آیا لیکن ماجدہ پڑھائی سے روکنے کی صورت میں طلاق لینے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ملزم نے بتایا کہ وہ 22 ستمبر کو اپنی بیوی کوکراچی گھمانیکا بہانہ بنا کر یونیورسٹی سے موٹر سائیکل پر لیکر نکلا اور نوری آباد کیگوٹھ غلام جاکھروکے قریب پہاڑ سے ماجدہ کو دھکا دیا، اس کے بعد زخمی ماجدہ کے سر پر بھاری پتھر مار کر قتل کر دیا۔