اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سی ڈی اے نے مزید13 نئے روٹس پر بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے دو مرحلوں میں 13 نئے بس روٹس شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ سی ڈی اے کے چیئرمین، کیپٹن (ر) عثمان یونس کے مطابق
پہلے مرحلے میں چھ پرہجوم روٹس کے لیے ٹرانسپورٹ کی فراہمی دیکھی جائے گی، جس میں پمز مرکزی پوائنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔روٹ 1 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال اور پھر I-8 مرکز سے ہوتے ہوئے پوٹھوہار سٹیشن تک چلے گا۔ روٹ نمبر 2 پمز سے سیکرٹریٹ تک چلے گا جو جناح سپر اور سپر مارکیٹ سے گزرے گا۔ روٹ 3 جی 7، جی 6، میلوڈی مارکیٹ، آبپارہ، اور نادرا کو پمز سے جوڑے گا۔ روٹ 4۔ ایف11 سے ریڈ لائن میٹرو اسٹیشن ایف۔8 تک چلے گا۔ PIMS ہسپتال سے روٹ 5 سیکٹرز جی۔8، جی۔9،جی-10 اور جی-11 کو جوڑے گا۔ روٹ 6 ابپارہ کو ترامڑی چوک سے پارک روڈ کے راستے جوڑے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں انتظامیہ مذیدسات اضافی روٹس کے لیے بسیں خریدے گی جس کے مطابق روٹ 7 پولیس فاؤنڈیشن سے شروع ہو کر فیض احمد فیض ریڈ لائن میٹرو سٹیشن پر ختم ہو گا، جبکہ روٹ 8 سیکٹر ڈی۔12 کو جی۔10 میں اورنج لائن میٹرو سے منسلک کرے گی اسی طرح روٹ 9 ایف۔11 اور ایف۔8 کے درمیان چلے گی، جبکہ روٹ 10 نیلور سے کھنہ پل تک دیہی علاقوں تک سروس فراہم کرے گی سیکٹر بی۔17 کے مکینوں کو آمدورفت فراہم کرنے کے لیے روٹ 11 چونگی نمبر 26 تک چلایا جائیگا اسی طرح آئی جے پی روڈ مکمل ہونے کے بعد سی ڈی اے فیض آباد سے پیر ودھائی تک بسوں کیلئے مخصوص روٹ بنائے گا۔