مریم نواز کی فرمائش پوری کرنے کیلئے رانا ثنااللہ خادم کا کردار ادا نہ کریں ٹائیگر ابھی بنی گالہ گئے ہیں، یہ نہ ہو رانا ثنااللہ کے گھر چلے جائیں

2  اکتوبر‬‮  2022

لاہور ٗ اسلام آباد(این این آئی ٗ آن لائن ) صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے عمران خان کے وارنٹ جاری ہونے پراپنے رد عمل میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اپنے پائوں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔اپنے بیان میں راجہ بشارت نے کہا کہ مریم نواز کی فرمائش پوری کرنے کیلئے رانا ثنااللہ خادم کا کردار ادا نہ کریں۔

ہفتہ وار چھٹی کے روز وارنٹ گرفتاری جاری کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، عمران خان کی گرفتاری مس ایڈونچر ہوگا، انجام بھی یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر ابھی بنی گالہ گئے ہیں، یہ نہ ہو رانا ثنااللہ کے گھر چلے جائیں۔دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی گنجائش نہیں تھی لیکن جاری ہوئے توحیرانی ہوئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیرانی ہورہی ہے کیونکہ میں عدالتی کارروائی میں شامل بھی رہا ہوں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے جواب میں واضح مؤقف بھی اپنایا تھا، انہوں نے روسٹرم پرجاکر اپنے بیان پر معذرت بھی کردی تھی، عمران خان نے عدالت جاکرجج صاحبہ سے بھی معذرت کرلی،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیان پر معذرت کی،وارنٹ گرفتاری کی گنجائش نہیں تھی لیکن جاری ہوئے تو حیرانی ہوئی، وکلاسے مشورہ کرکے جلد اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…