اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

امریکا نے بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کر دی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی،واشنگٹن(این این آئی)بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے دورے کے ایک روز بعد ہی امریکا نے بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کر دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے بھارتی کمپنی پر ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکلز کی خریداری کیلئے ٹرانزیکشن میں معاونت کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارت کی نجی پیٹرولیم کمپنی نے ایران نے میتھول

اور بیس آئل سمیت لاکھوں ڈالر مالیت کے پیٹرو کیمیکلز پراڈکٹس خریدیں جو چین بھیجی گئیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ ہم نے ایرانی بروکرز کو ٹارگٹ کرتے ہوئے جنوبی اور مغربی ایشیا میں انہیں معاونت فراہم کرنے والے بین الاقوامی گروپ پر معاشی پابندیاں عائد کیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ روس کی طرف سے یوکرین کے چار علاقوں کو دھوکہ دہی کے ذریعے اپنا حصہ بنانے کیلئے کرائے ریفرنڈم کو ہم نہیں مانتے اور اس روسی اقدام کے باعث روس کیخلاف مزید پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم دھوکہ بازی کے ساتھ یوکرینی علاقوں کو روس میں شامل کرنے والے پیوٹن کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔واضح رہے روسی صدر نے یوکرین علاقوں کو روس کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے،اس روسی اقدام کے خلاف امریکہ نے خبردار کیا کہ یہ پابندیاں روس سے باہر بھی ہر اس شخص پر بھی ہوں گی جو روس کو اس سلسلے میں تعاون فراہم کریگا اور سیاسی یا معاشی مدد دیگا۔

امریکی وزارت خزانہ کے اعلان میں کہا گیاکہ ان پابندیوں کا اطلاق روسی فوجی صنعتی کے 14 افراد، ان کے اہل خندان اور سینئر روسی حکام پر ہوگا، روسی قانون ساز ادارے کے 278 ارکان پر یہ پابندیاں عائد ہوں گی، نیز روسی مالیاتی شعبے کی تین اہم شخصیات ان کی پابندیوں کا نشانہ بنیں گے۔یہ زور دیکر امریکی وزیر خزانہ جنیٹ ییلن کی طرف سے کہا گیا کہ ہم پوتن کے فراڈ کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے جس نے یوکرین کے علاقوں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی ہے۔

اس لیے ہم روسی فوجی صنعت کو مزید کمزور کرنے کیلئے یہ اعلان کر رہے ہیں، امریکی وزارت خزانہ کے ذیلی شعبے جو غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کا ذمہ دار ہے ،روسی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے 278 ارکان کو بھی ان پابندیوں کی زد میں لانے کا اعلان کیا ، ان میں ڈوما کہ 109ارکان جبکہ فیڈرل کونسل کے 169ارکان بھی شامل ہیں۔ اسی روسی سنٹرل بنک کے گورنر پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں۔

علاوہ ازیں امریکی پابندیوں کی اس تازہ قسط کی زد میں چینی کمپنی بھی آئی ہے۔ امریکی حکام نے کہا کہ چینی کمپنی روس کی دفاعی صنعت کی مدد کر رہی تھی حالانکہ امریکہ نے اس پر پابندیاں کر رکھی ہیں، روسی نائب وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے علاوہ روسی قومی سلامتی کونسل کے حکام پر بھی پابندیاں لگائی ہیں۔

وزارت خزانہ نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کے حوالے سے امید ظاہر کی کہ امریکی اتحادی امریکی پابندیوں کا شکار ہونے والے روسی افراد اور اداروں کے خلاف فوری اور موثر اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔دریں اثنا امریکہ نے یہ اعلان کیا کہ وہ 910 روسی حکام اور افراد پر امریکی ویزوں کے حصول کے لیے پابندی لگا رہے ہیں۔ ان میں روسی فوجی حکام کے علاوہ بیلا روس کے فوجی حکام بھی شامل ہیں، نیز تمام روسی پراکسیز کے ارکان بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…