لاہور (آن لائن، این این آئی) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اپنے تبادلے پر ڈٹ گئے ہیں اور انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھالنے سے انکار کردیا ہے۔ کامران علی افضل کے انکار کے بعدنئی چیف سیکرٹری کی تعیناتی کے سلسلے میں وفاق
اور درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ جس کے باعث صوبے میں انتظامی بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے اپنے تبادلے پر مزید کام کرنے سے انکار کردیا تھا اور وہ رخصت پر چلے گئے تھے۔ جمعہ کے روز ان کی رخصت کا آخری دن تھا لیکن ان کے انکار کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے قائم مقام چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنبل کی مزید 7 روز کے لئے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جو 7 اکتوبر تک کار آمد ہوگا جبکہ ساری صورتحال پر وفاقی حکومت تاحال خاموش ہے۔ دوسری جانبچیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی مزید 7یوم کی رخصت منظور کر لی گئی ۔ کامران علی افضل کی عدم موجودگی میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبداللہ خان سنبل مزید 7 یوم کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کی اضافی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔کامرا ن علی افضل 16ستمبر سے رخصت پر ہیں ۔ پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری کی رخصت میں 7یوم کی توسیع اور عبد اللہ خان سنبل کو مزید 7روز ذمہ داریاں جاری رکھنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔