پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف وطن واپسی کیلئے بے چین، انتہائی قدم اٹھا لیا گیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) مسلم لیگ ( ن) کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی سے متعلق لندن اور پاکستان میں وکلاء کو عدالت سے رجوع کرنے کیلئے پٹیشن تیار کرنیکی ہدایت دیدی،وطن واپسی اسلام آباد میں ہو گی یا لاہور، حتمی فیصلہ نواز شریف لیگی رہنمائوں کی مشاورت کے بعد کریں گے۔

مسلم لیگ ( ن) کے ذرائع کا کہنا ہے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کی عدالت سے بریت کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کا قوی امکان ظاہر کیا جار ہا ہے اور وطن واپسی سے متعلق ن لیگ کے قائد نواز شریف نے لندن میں اپنے وکلاء سے مشاورت کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے ، نواز شریف نے وکلاء کو عدالت سے رجوع کرنے کیلئے پٹیشن تیار کرنے کی ہدایت بھی دی ہے ، وکلاء اسحاق ڈار کی طرز پر نواز شریف کا کیس تیار کریں گے، عدالتی حکم کے تناظر میں نواز شریف وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے، ادھر مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب تنظیم کو نواز شریف کے فقید المثال استقبال کی تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے جبکہ قیادت کی ہدایت پر مسلم لیگ ن پنجاب نے تمام ذیلی تنظیموں کو نواز شریف کے شاندرد استقبال کی ہدایات جاری کر دیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی لندن روانگی بھی متوقع ہے تاہم لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ ملنے کی صورت میں ہی مریم نواز لندن جائیں گی، مریم نواز اور دیگر پارٹی کے اہم رہنما بھی نواز شریف کی ہمراہ وطن واپس آئیں گے،

ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف وطن واپس آ کر ماڈل ٹائون پارٹی سیکرٹریٹ کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے، نواز شریف پارٹی کی تنظیم نو اور پارٹی کے دیگر امور کی نگرانی بھی کریں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تقاریر نشر و شائع کرنے پر عائد پابندی کے خاتمے کے لئے جلد عدالت سے رجوع کیا جائیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…