بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شرم کرو عمران خان، جواد احمد کا تازہ لیکڈ آڈیو پر ردِعمل

datetime 30  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)چئیرمین عوامی برابری پارٹی اور معروف گلوکار جواد احمد نے لیکڈ آڈیو پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان شرم کرو، اس سے زیادہ اور آپ کو کیا کہا جا سکتا ہے ۔جواد احمد نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آڈیو سے واضح ہے کہ عمران خان،

شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم خان نے مل کر پاکستان کے خلاف سازش کی۔ باقاعدہ منٹس کو بھی تبدیل کیا گیا۔دنیا بھر کے سفارتخانوں میں روزانہ کئی سائفر آتے ہیں،یہ معمول کا کام ہے جسے باقاعدہ سازش کا رنگ دیا گیا۔یہ سازش صرف اقتدار میں واپس آنے کے لیے کی گئی۔عمران خان نے ایک بار بھی نہیں سوچا کہ اس کا پاکستان کو کتنا نقصان ہو گا۔امداد کرنے والے ترقی یافتہ ممالک کہیں گے کہ آپ ہمیں کہتے ہیں ہم سازش کرتے ہیں۔عمران خان نے یہ بھی نہیں سوچا کہ پاکستان میں اس اقدام سے کتنی غر بت آئے گی،عمران خان کی انہی حرکتوں کی وجہ سے ان کی حکومت گئی۔عمران خان کی ان حرکات کی وجہ سے ہمارے سفارتی تعلقات خراب ہوئے جب کہ خود آج امریکا سے معافی مانگ رہے ہیں۔جواد احمد نے کہا کہ عمران خان سے درخواست ہے کہ ملک میں انتشار نہ پھلائیں۔اس سے قبل سامنے آنے والی لیکڈ آدیو پر جواد احمد نے ٹویٹر پر جاری کییگئے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ عمران خان جیسے پیری مریدی کرنے والے آدمی کو گورنمنٹ کالج میں ٹیکنالوجی پر بات کرنے کے لیے بلایا گیا۔عمران خان ملک میں انتشار اور فساد پھیلا رہا ہے، عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، انہوں نے پوری دنیا میں ملک کو بدنام کیا۔ یہ وہ آدمی ہے کہ جو روحانی باتیں کر کے ملک چلا رہا ہے اور جو کہتا ہے کہ میں ایمان کی طاقت سے ملک چلا لوں گا، آپ کے ایمان سے ہمارا کیا تعلق ہے،

اپنے ایمان سے اپنا گھر چلاو، وہ تم سے چلتا نہیں ہے اور لوگ تمھارے گھر کے اخراجات برداشت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے پیسے مانگ کراپنا گھر اور پارٹی چلا رہے ہو اور ممنوعہ فنڈنگ کیس کہ حوالے سے ابھی تک اس ریاست نے آپ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔جواد احمد نے کہا کہ میں خود میکینکل انجئیرہوں پاکستان میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو ٹیکنالوجی پر بات کر سکتے ہیں اس کا ٹیکنالوجی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ پیری مریدی والا آدمی ہے، یہ سکول اور کالج میں بھی اچھا سٹوڈنٹ نہیں رہا، یہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تھرڈ ڈویڑن لے کر پاس ہوا۔ پاکستان کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو اس موضوع پر بات کر سکیں، یہ تو سارا دن روحانیت پر بات کرتا رہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…