جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

عدالت میں سیاہ چشمہ لگانے پر حامد میر نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا   

datetime 30  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )سینئر صحافی وتجزیہ کار حامد میر نے عمران خان کو کالا چشمہ لگا کر عدالت جانے پر تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر اینکر پرسن نے عمران خان کی عدالتی پیشی کی ایک ویڈیو شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ “عدالت کے اندر سیاہ چشمہ ؟؟؟ کیا عدالت کے اندر بہت دھوپ تھی؟”۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے بیان پر معافی مانگنے کیلئے خاتون ایڈیشنل جج زیبا چوہدری کی عدالت پہنچے تاہم ان کی جج سے ملاقات نہیں ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق 20 اگست کو ایک ریلی کے دوران خاتون جج کو دھمکی دینے پر گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تھی۔22ستمبر کی سماعت میں عمران خان نے جج زیبا چوہدری سے متعلق دیے گئے بیان پر خاتون جج کے پاس جاکر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخرکردی تھی۔عدالت عالیہ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ میں خاتون جج کے پاس جاکر معافی مانگنے کیلئے تیار ہوں۔اس دوران عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ عمران خان معافی سے متعلق ایک ہفتے کے اندر بیان حلفی جمع کرا دیں، خاتون جج کے پاس جانا یا نہ جانا ان کا ذاتی فیصلہ ہوگا اسی سلسلے میں سابق وزیر اعظم اپنے وکیل کے ہمراہ زیبا چوہدری کی عدالت میں پہنچے تاہم خاتون جج سے ان کی ملاقات نہیں ہوسکی۔اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے خاتون جج کے دفتر کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں زیبا چوہدری سے معذرت کرنے آیا تھا۔عمران خان نے عدالتی ریڈر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے خاتون جج زیبا چوہدری صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آئے تھے اور معذرت کرنا چاہتے تھے، اگر ان کے الفاظ سے ان کی دل آزاری ہوئی ہو۔انہوں نے خاتون جج کے عملے کو یاد دہائی کرائی کہ وہ ان کا پیغام زیبا چوہدری تک ضرور پہنچا دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…